Skip to content
  • Tuesday, 10 March 2026
  • 12:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • فالسے کھانے سے صحت کو ہونے والے یہ 10 فائدے جانتے ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • اگر رمضان کا روزہ بغیر کسی عذر کے نہیں رکھا تو اسکا کفارہ ادا ہوگا یا صرف قضا روزہ رکھا جائیگا؟
  • سیٹلائٹ کمپنی نے مشرق وسطیٰ کی تصاویر فوری جاری کرنے پرعارضی پابندی لگا دی
  • جب محمد سراج ٹرافی مسجد نہیں لے جاسکتے تو ٹرافی مندر کیوں گئی؟ سابق ہندو کرکٹر پھٹ پڑے
  • تیل کی قیمت میں مزید اضافے کی صورت میں حکومت کا مختلف آپشنز پر غور
  • ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
پاکستان

فالسے کھانے سے صحت کو ہونے والے یہ 10 فائدے جانتے ہیں؟

DAILY MITHAN May 14, 2025 0


یہ پھل صحت کے لیے مفید ہوتا ہے / فائل فوٹو
یہ پھل صحت کے لیے مفید ہوتا ہے / فائل فوٹو

فالسہ ایسا پھل ہے جو گرم موسم میں چند ہفتوں کے لیے دستیاب ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس سے لطف اندوز کا دورانیہ بہت کم ہوتا ہے۔

یہ کھٹا میٹھا پھل منہ کا ذائقہ تو بہتر کرتا ہی ہے مگر اس سے ہٹ کر کیا فالسے کو کھانا صحت کے لیے بھی مفید ہے یا نہیں؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں یہ پھل صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس مزیدار پھل سے لطف اندوز ہونا عادت بنالینا چاہیے۔

پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیئم، غذائی فائبر، فاسفورس، آئرن، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، وٹامن بی 1، وٹامن بی 2، وٹامن بی 3 اور وٹامن سی جیسے اجزا اس پھل میں موجود ہوتے ہیں۔

اس پھل کے فوائد درج ذیل ہیں۔

مختلف وٹامنز کا حصول

فالسے میں وٹامن اے موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن اچھی بینائی اور عمر کے ساتھ مسلز میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم ہوتاہے۔

اسی طرح وٹامن بی 1 دل اور اعصاب کے افعال کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ اس کی کمی سے مسلز اور اعصاب کی کمزوری اور لاغر پن جیسے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

وٹامن بی 2 خون کے خلیات کی نشوونما اور میٹابولزم کے لیے اہم ہوتا ہے جس کا حصول فالسے کے علاوہ انڈوں، پالک اور باداموں سے بھی ممکن ہے۔

وٹامن بی 3 دل کی شریانوں اور میٹابولزم کے نظام کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کا توازن بھی قائم رکھتا ہے۔

وٹامن سی ایسا وٹامن ہے جس کو قوت مدافعت کے لیے اہم قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال عام موسمی بیماریوں سے تحفظ یا ان میں ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔

نظام تنفس کے امراض کی شدت میں کمی

فالسے کا شربت پینے سے نظام تنفس کے مسائل جیسے دمہ، عام نزلہ زکام اور دیگر سے ریلیف مل سکتا ہے۔

مدافعتی نظام مضبوط بنائے

اس پھل میں وٹامن سی اور دیگر ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں۔

مضبوط مدافعتی نظام سے جسم کو موسمی بیماریوں سے لڑنے میں مدد ملتی ہے یا بیمار ہونے پر جلد صحتیابی ممکن ہوتی ہے۔

مسلز کے لیے مفید

اس پھل میں پوٹاشیم اور پروٹین جیسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو مسلز کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ افعال کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

جسمانی توانائی

پروٹین وہ غذائی جز ہے جس سے جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔

نظام ہاضمہ کے لیے فائدہ مند

فالسے میں موجود فائبر نظام ہاضمے کے مسائل جیسے متلی، پیٹ درد اور دیگر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے روزانہ اس پھل کا جوس پینا عادت بنالیں۔

دل کی صحت کے لیے بھی بہترین

فالسے کو ورم کش خیال کیا جاتا ہے اور ورم امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا اہم عنصر ہے، یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو کھانا عادت بنانے سے دل کی صحت بہتر ہوسکتی ہے۔

جِلد کے لیے مفید

فالسے میں موجود اینٹی آکسائیڈٹنس اور وٹامنز خصوصاً وٹامن سی کولیگن بننے کے عمل کو معاونت فراہم کرتے ہیں اور جِلد کی مرمت کرتے ہیں۔

اس پھل کو کھانے سے جِلد کو صحت مند بنانے میں مدد ملتی ہے جبکہ عمر میں اضافے کے اثرات کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

گلیسمک انڈیکس (جی آئی) ایک ایسا ٹول ہے جس میں غذائوں کی درجہ بندی بلڈشوگر پر مرتب اثرات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اس کے صفر سے 100 تک کے اسکیل ہوتے ہیں، صفر کسی قسم کے اثر نہ ہونے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ 100 خالص مٹھاس کے اثرات کی نمائندگی کرتا ہے۔

فالسہ اس انڈیکس میں نچلے نمبروں پر ہے، یعنی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اسے کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پھل بلڈ شوگر میٹابولزم کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

خون کی کمی دور کرے

اس پھل میں آئرن بھی موجود ہے اور اگر آئرن کی کمی سے انیمیا کا سامنا ہے تو یہ اس سے نجات دلانے میں کسی حد تک مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آخر میں یہ جان لیں کہ فالسے کے بیج کھانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
پاکستان
ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں تک عوامی رسائی محدود کرنے کی کوشش، شفافیت پر سنگین خدشات
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال پرحکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرا اجلاس بلانے پرغور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایک روزے کا فدیہ کتنا ادا کرنا ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
افغانستان سے دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: عاصم افتخار
DAILY MITHAN Mar 10, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت وفاقی حکومت کی توانائی بچت سے متعلق تجاویز سے متفق
DAILY MITHAN Mar 9, 2026
پاکستان
سندھ میں پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم فعال، گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار
DAILY MITHAN Mar 8, 2026