Skip to content
  • Friday, 6 March 2026
  • 5:02 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غزہ کی جانب مارچ کرنیوالے 200 سے زائد افراد مصر میں زیر حراست

حالیہ پوسٹس

  • ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
  • امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
  • مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
  • معیاری رشتوں تک آسان رسائی
  • ‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
تازہ ترین

غزہ کی جانب مارچ کرنیوالے 200 سے زائد افراد مصر میں زیر حراست

DAILY MITHAN Jun 12, 2025 0


غزہ کی جانب مارچ کرنیوالے 200 سے زائد افراد مصر میں زیر حراست

فوٹو: فائل

مصری حکام نے غزہ کی جانب عالمی مارچ سے قبل 200 سے زائد فلسطین حامی کارکنوں کو گرفتار  کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مارچ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مصری حکام نے قاہرہ ائیرپورٹ پر  200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا یا ان سے تفتیش کی۔

منتظمین کا بتانا ہے کہ زیر حراست افراد میں امریکا، آسٹریلیا، نیدرلینڈز، فرانس، اسپین، مراکش اور الجزائر کے شہری شامل ہیں۔

مارچ کے منتظمین نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے قاہرہ کے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور مارچ کے لیے آنے والے افراد سے تفتیش کی، ان کے موبائل فونز ضبط کرلیے اور ان کے سامان کی تلاشی لی۔

پولیس اہلکاروں نے تفتیش کے بعد کچھ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر کو چھوڑ دیا گیا۔

قاہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منتظمین نے کہاکہ 40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار  سے زائد کارکنوں کا مصر آنے کا ارادہ ہے جن میں سے اکثر مصر پہنچ  چکے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہونے والے اس مارچ کا آغاز جمعے کے روز ہوگا، شرکا بسوں کے ذریعے مصر کے سخت سکیورٹی والے علاقے العریش جائیں گے جہاں سے وہ پیدل 50 کلومیٹر کا سفر کرکے غزہ کی سرحد پر رفح کراسنگ پہنچیں گے جہاں شرکا کیمپ لگائیں گے۔

ادھر اسرائیل نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’جہادی مظاہرین‘ کو سرحد پر پہنچنے سے روکے، اسرائیلی وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات ’اسرائیلی فوجیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں گے اور انہیں برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔

مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصر  اسرائیل پر غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، تاہم کسی بھی غیر ملکی وفد کو سرحدی علاقے میں جانے کے لیے سرکاری منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایکس میں صارفین کو کمانے میں مدد فراہم کرنیوالے نئے فیچرز متعارف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
معیاری رشتوں تک آسان رسائی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری لیول 3 برقرار، سفر پر نظرثانی کی ہدایت
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
ابوظبی ائیرپورٹ سے آج سے محدود کمرشل پروازوں کی بحالی کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری دیدی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ بولر سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیخلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں موجود ڈاکٹر روبوٹ کے ذریعے 1500 میل دور موجود مریض کا کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعظم کے 13ہزار روپے کے رمضان ریلیف پیکج کےلئے رجسٹریشن کا مطالبہ کرنے والی ویب سائٹ جعلی ہے
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
آذربائیجان سے انخلاکرنیوالے پاکستانیوں کیلئے ہدایات نامہ جاری
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
ایران سے جنگ کے پہلے 100 گھنٹوں میں امریکا کو 3.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل میپس میں خاموشی سے دلچسپ تبدیلی کر دی گئی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
کراٹے ٹیم کے دورہ روس میں انسانی اسمگلنگ کی شکایت، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اسرائیل جنگ کے باعث مشرق وسطیٰ میں تقریباً 200 بچے جان سے گئے: یونیسیف
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا حکومت کا وادی پشاور میں وفاق کے تعاون سے ٹرین چلانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
تازہ ترین
پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں مختلف بند سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026