Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 5:40 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • غزہ میں تعینات ہونیوالی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی قبول نہیں، اسرائیل

حالیہ پوسٹس

  • نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
  • جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
  • بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
  • عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں: سینٹکام کی تصدیق
  • حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
تازہ ترین

غزہ میں تعینات ہونیوالی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی قبول نہیں، اسرائیل

DAILY MITHAN Oct 27, 2025 0


غزہ میں تعینات ہونیوالی بین الاقوامی فورس میں ترک فوج کی موجودگی قبول نہیں، اسرائیل

فوٹو: فائل

اسرائیل کا کہنا ہے کہ  وہ  امریکی منصوبے کے تحت غزہ  میں ترک فوج کی موجودگی کو  قبول  نہیں کرےگا۔

ہنگری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈیون سار کا کہنا تھا کہ جو ممالک  غزہ میں اپنی فوج بھیجنے کے لیے تیار ہیں انہیں کم ازکم اسرائیل کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

 اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا  تھا کہ اردوان کی قیادت میں ترکیے نے  اسرائیل کے خلاف  دشمنی کا  رویہ  رکھا ہے، اس لیے  ہمارے لیے یہ قابل قبول نہیں کہ ہم ان کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے دیں، ہم اس پر متفق نہیں ہوں گے اور ہم نے اپنے امریکی دوستوں کو بھی  یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے۔

گزشتہ ہفتے  بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اشارہ دیا تھا کہ  وہ غزہ میں ترک سکیورٹی فورسز کے کسی بھی کردار کی سخت مخالفت کریں گے۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ  یہ فیصلہ  اسرائیل کرے گا کہ غزہ میں کن غیر ملکی افواج کو  داخلے کی اجازت دی جائے۔

فورس ان ممالک پر مشتمل ہونی چاہیے جن پر اسرائیل کو اطمینان ہو: امریکی وزیر خارجہ

جمعےکے روز  اسرائیل اور غزہ کے دورےکے موقع پر  امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں  بین الاقوامی فورس ان ممالک پر مشتمل ہونی چاہیے جن پر  اسرائیل کو اطمینان ہو۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کی پٹی میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے سے انکار کیا ہے لیکن وہ انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر، ترکی اور آذربائیجان سے بات چیت کر رہی ہے تاکہ وہ بین الاقوامی فورس میں اپنا کردار ادا کریں۔

غزہ  بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی بھی شامل ہوسکتے ہیں: اسرائیلی اخبار

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

اسرائیلی ویب سائٹ ’وائی نیٹ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا پہلے ہی اس مشن کے لیے اپنی فوج بھیجنے کی پیشکش کر چکا ہے جبکہ اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق آذربائیجان نے بھی اپنے فوجی فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کی ممکنہ شمولیت کے بارے میں اب تک باضابطہ طور پر کوئی اعلان یا عوامی سطح پر تذکرہ نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز  وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے غزہ میں پاکستانی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے کہا تھا کہ اس بارے میں وزارت خارجہ جواب دے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں: سینٹکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
دی ہنڈریڈ میں ابرار ا کی بھارتی ملکیتی ٹیم میں شمولیت، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالب علم گر کر ہلاک
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
عمیر جسوال کی پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے متعلق انسٹا اسٹوری وائرل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اربوں روپے کے ای چالان سسٹم میں بڑی خرابی کا بھانڈا عدالت میں پھوٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی مکمل، حکومت کا فائیو جی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
ٹیسوری کو ہٹاکر وفاق نے واضح پیغام دیا ہے کہ انھیں اب ہماری ضرورت نہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
نتین یاہو مخالف اسرائیلی ایکٹیوسٹ نے تل ابیب میں تباہ حال عمارت کی ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026