Skip to content
  • Monday, 16 March 2026
  • 8:13 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی

حالیہ پوسٹس

  • دوسری ویڈیو بھی اے آئی سے بنی ہونےکاشبہ، نیتن یاہوکو زندہ ہونےکا ثبوت دینےکیلئے ایک اور ویڈیو جاری کرنا پڑگئی
  • ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
  • وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
  • ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟
  • صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
تازہ ترین

دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی

DAILY MITHAN Jul 28, 2025 0


دیامر سیلاب میں فیملی سمیت لاپتہ ہونیوالی نجی ٹی وی اینکر کی گاڑی مل گئی

فوٹو: ایکس

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر  میں  سیلاب  میں لاپتہ ہونے والی نجی ٹی وی  اینکر کی گاڑی ملبے سے مل گئی۔

 ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ بابوسر  پر  ریسکیو  اور سرچ آپریشن جاری ہے، سرچ آپریشن کے دوران نجی ٹی وی کی اینکر کی گاڑی ملبے سے نکال لی گئی، گاڑی تباہ شدہ حالت میں ملی ہے۔

 ترجمان کے مطابق گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا،لاپتہ فیملی سمیت دیگر سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔

 ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاپتہ ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت کے ساتھ اس کے شوہر لیاقت اور 4 بچے بھی لاپتہ ہیں۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ جب کہ پولیس، انتظامیہ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ، پاک فوج اور جی بی اسکاؤٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل خیبر  نیوز کے مطابق  اسلام آباد سینٹر کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت گلگت بلتستان میں سیلاب کے دوران اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت لاپتہ ہوئیں، متاثرہ فیملی یکم جولائی کو سیر کے لیے گلگت بلتستان گئی تھی اور اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسر ٹاپ پر پہنچ کر ان کے اور ان کے شوہر کے نمبر بند ہوگئے، اب تک ان کی کوئی خبر نہیں ملی اور نہ ہی ان کا موبائل فون ملا ہے۔گزشتہ  روز خاتون کا پرس ملا  تھا جس  میں خاتون کا شناختی کارڈ بھی موجود تھا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہےکہ عینی شاہدین کےمطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیامر عطا الرحمان کاکڑ کے مطابق  سیاحتی مقام فیری میڈوز میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد متعدد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا جب کہ کچھ سیاح اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق 13 کلومیٹر کے رقبے پر 10 فٹ اونچی تہہ موجود ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران انسانی جسم کے اعضاء ملے ہیں جن کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔

حالیہ سیلاب  سے علاقے میں  رابطہ پل، سڑکیں، واٹر چینل، فصلیں اور باغات شدید متاثر ہوئے ہیں اور  متاثرہ علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
دوسری ویڈیو بھی اے آئی سے بنی ہونےکاشبہ، نیتن یاہوکو زندہ ہونےکا ثبوت دینےکیلئے ایک اور ویڈیو جاری کرنا پڑگئی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: برطانوی وزیراعظم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے آئی بی کو ٹاسک سونپ دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ذیابیطس جیسے مرض سے بچنے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند مثالی ہوتی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
صہیونی جارحیت کیخلاف حمایت پر ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار تشکر
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
معدے اور یادداشت کے درمیان حیران کن تعلق دریافت
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
گولڈ فش نے منفرد گاڑی چلا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
چین میں بچی کے ہاتھ میں موبائل فون پھٹ گیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
اسپتال کے ٹراما کیئر یونٹ میں آگ لگنےسے 10 مریض ہلاک
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
متنازع ریویو پر پی سی بی کا احتجاج، شکایت درج کروا دی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی میں بہت بڑی تبدیلی جو آپ کو ضرور پسند آئے گی
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں فائرالارم بج گیا، وجہ کیا بنی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی: سیکرٹری پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
نیب نے مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
سونا 1800 روپے سستا، فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
مشہور رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ نے شادی کی پیشکش کی تھی: رابعہ انعم کا انکشاف
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی ائیرپورٹ سے فلائٹ آپریشن بحال ہونا شروع
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ تک فاصلہ، تعمیراتی کام اورٹریفک جام سے آگ کنٹرول میں مشکلات ہوئیں، سی ای او واٹر کارپوریشن
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
Headline تازہ ترین
ویسٹ انڈین فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
تازہ ترین
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا
DAILY MITHAN Mar 16, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 16, 2026
پاکستان
حج پروازوں کے ملتوی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: وزارت مذہبی امور
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تعصب کے خاتمے کی ضرورت ہے: صدر زرداری
DAILY MITHAN Mar 15, 2026
پاکستان
پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف مؤثر فضائی کارروائی، قندھار میں ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ کر دیا
DAILY MITHAN Mar 15, 2026