Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 3:55 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات روشن

حالیہ پوسٹس

  • ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی
  • امریکا نے ایران پر مزید حملوں کیلئے ‏بی 2 بمبار طیارے روانہ کردیے
  • امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنےکا اعلان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
  • امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید اور 17ہزار سے زائد زخمی ہوئے: رپورٹ
تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات روشن

DAILY MITHAN Aug 13, 2025 0


حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات روشن

 پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت، جن میں بعض حال ہی میں سزا یافتہ ارکان بھی شامل ہیں، باضابطہ مذاکرات کے آغاز کے حق میں ہیں۔ فوٹو فائل

اسلام آباد :  حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے امکانات پس پردہ رابطوں کے نتیجے میں روشن ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی اکثریت، جن میں بعض حال ہی میں سزا یافتہ ارکان بھی شامل ہیں، باضابطہ مذاکرات کے آغاز کے حق میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں فریقین سے رابطے میں ہیں۔ نون لیگ کے رانا ثناء اللہ سمیت حکومت کے بعض رہنما بھی پی ٹی آئی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، باوجود اس کے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت حکومتی نمائندوں سے بات کرنے کیلئے آمادہ نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف بھی کئی مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اب پی ٹی آئی کے زیادہ تر ارکان پارلیمنٹ مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو بامعنی بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تاہم، خدشہ ہے کہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اس عمل کو روک سکتے ہیں۔

اس رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی ارکان یہ سوچ رہے ہیں کہ جیل میں قید اپنے رہنما بانی چیئرمین عمران خان سے گروپ کی صورت میں ملاقاتیں کریں تاکہ انہیں اپنے مؤقف پر نظرثانی پر آمادہ کیا جا سکے۔

پی ٹی آئی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے الزام عائد کیا کہ بعض غیر منتخب افراد، جنہیں عمران خان تک براہِ راست یا بالواسطہ رسائی حاصل ہے، انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ یہ غیر منتخب افراد عمران خان کو قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفوں کی پالیسی اپنانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

ایک ذریعے نے کہا کہ ایسی صورتحال کو روکنا ہوگا۔ عمران خان کے اس فیصلے پر بھی پارٹی کے اندر اختلافات ہیں کہ وہ ان نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے جو پی ٹی آئی کے ارکان کی سزا یا نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہیں۔

کچھ ارکان، جن کے خاندان کئی دہائیوں سے انتخابات لڑتے آئے ہیں، کہتے ہیں کہ بائیکاٹ کا مطلب اپنے حلقے سیاسی حریفوں کے حوالے کرنا ہوگا۔ مذاکرات کے حامی گروپ کو امید ہے کہ سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جو 9 مئی سے متعلق تین مقدمات میں بری ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں دیگر مقدمات میں بھی انہیں ضمانت مل جائے گی۔

انہیں ایک ایسے تجربہ کار سیاستدان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو پارٹی کو بات چیت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق کی تازہ پیشکش، دونوں فریقین کے درمیان کئی دن کے خاموش رابطوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بڑھتی تعداد کا خیال ہے کہ محاذ آرائی اور احتجاج کی پالیسی نے ان کے سیاسی مسائل حل کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیے ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایران پر مزید حملوں کیلئے ‏بی 2 بمبار طیارے روانہ کردیے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید اور 17ہزار سے زائد زخمی ہوئے: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس اور اٹلی نے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کرلیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی کا موزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو ہوئی، اسی سلسلے میں سعودی عرب گئے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
2 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیشی کپتان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، سلمان آغا کے متنازع رن آؤٹ پر شدید تنقید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026