Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 10:03 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی

حالیہ پوسٹس

  • سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
  • بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
  • پی ایس ایکس 100انڈیکس ایک ہفتے میں 3629 پوائنٹس کم ہوگیا
  • ایران و امریکا کا جنتر منتر!
  • فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
تازہ ترین

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی

DAILY MITHAN Aug 14, 2025 0


حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی

شیخ وقاص سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ فوٹو فائل 

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کے درمیان بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبۂ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے 40 دن سے زائد غیر حاضری پر سزا کی قرارداد کو روکے رکھا۔

 اس اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ملاقات کے دوران اسپیکر نے سیاسی عمل میں شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔

اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری نے بھی اس موقف کی حمایت کی جبکہ پی ٹی آئی وفد نے اس معاملے پر اپنی پارلیمانی پارٹی اور دیگر رہنماؤں سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس پر جواب دیں گے۔

اسی دوران، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے اپوزیشن بنچوں پر پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سیاسی راستہ اختیار کریں تاکہ پیپلز پارٹی ان کی مدد کر سکے۔ 

اسپیکر کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران اگرچہ دونوں فریق مذاکرات کے حامی نظر آئے، تاہم، ذرائع نے تصدیق کی کہ کسی بھی باضابطہ عمل کے آغاز کیلئے جیل میں موجود پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی منظوری درکار ہو گی، جو حکومتی جماعتوں سے بات چیت کے مخالف ہیں۔ 

دلچسپ امر یہ ہے کہ بدھ کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے مذاکرات کی حمایت کی، تاہم ایک ذریعے کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔ 

حکومتی اتحادی نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے نجی طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیغام دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کی سیاسی بحالی میں مدد کیلئے تیار ہیں، جو صرف باضابطہ مذاکرات کے ذریعے ممکن ہو سکتی ہے۔

ماضی میں پی ٹی آئی متعدد مرتبہ مذاکرات کے مواقع ضایع کر چکی ہے، کیونکہ عمران خان صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر اصرار کرتے رہے ہیں، جبکہ اسٹیبلشمنٹ کو اس میں دلچسپی نہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،6 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف متنازع رن آؤٹ، سلمان علی آغا کا ردعمل سامنے آگیا
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایران و امریکا کا جنتر منتر!
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
فاسٹ بولر زمان خان انجری کا شکار، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
آج امریکی افواج نے ایران کے خارک جزیرے اور فوجی اہداف پر مشرق وسطیٰ کے طاقتور ترین حملے کیے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
پاک فوج نے افغان طالبان کے ڈرون حملے ناکام بنادیے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
ہمیں معلوم ہے مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں: نائب امریکی صدر
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایران پر مزید حملوں کیلئے ‏بی 2 بمبار طیارے روانہ کردیے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں مزید 5 ہزار فوجی تعینات کرنےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایک ہزار 348 ایرانی شہید اور 17ہزار سے زائد زخمی ہوئے: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سپریم لیڈر سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
فرانس اور اٹلی نے بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزارنے کیلئے ایرانی حکومت سے رابطہ کرلیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی کا موزاربانی کیخلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو ہوئی، اسی سلسلے میں سعودی عرب گئے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
2 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 11 سے دستبرداری کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیشی کپتان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں، سلمان آغا کے متنازع رن آؤٹ پر شدید تنقید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026