Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 8:52 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بارشوں کے 3 سلسلے پاکستان کیجانب بڑھ رہے ہیں، پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع

حالیہ پوسٹس

  • اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، مزید 8 افراد جاں بحق
  • نئے سپریم لیڈر کے بیان کے بعد ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، تل ابیب نشانہ
  • ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
  • یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل
  • عالمی منڈی میں خام تیل 10 فیصد مہنگا، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 101 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
تازہ ترین

بارشوں کے 3 سلسلے پاکستان کیجانب بڑھ رہے ہیں، پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع

DAILY MITHAN Aug 17, 2025 0


بارشوں کے 3 سلسلے پاکستان کیجانب بڑھ رہے ہیں،  پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع

جنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں—فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے  اگلے24 سے 48 گھنٹوں کےدوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ  اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، تربیلا ڈیم میں اس وقت 98 فیصد پانی بھر چکا ہے، اگلے24سے 48 گھنٹوں کےدوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

جنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن کے مطابق کٹاریاں اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے، کوہ سلیمان کے ساتھ علاقہ جات میں آج سےبارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، آزاد جموں و کشمیر کے نیلم، پونچھ اور باغ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، خیبرپختونخوا میں پشاور،چترال،دیر،چارسدہ میں سیلاب کے خطرات زیادہ ہیں۔

دوسری جانب ٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جن میں مزید شدت متوقع ہے،افغانستان کے ننگرہار اور قندھارریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، اس کے علاوہ خلیج بنگال کی جانب سے بھی ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈاکٹر طیب شاہ کا کہنا ہے کہ 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں،  شمالی علاقہ جات اور پنجاب کے علاقے شدید خطرات کا شکار ہیں۔

 ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے بریگیڈیئر کامران نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فروری 2025 سے موجودہ مون سون کےلیے تیاری شروع کردی گئی تھی، صوبائی حکومتوں کے ساتھ موجودہ مون سون کےلیے نقصانات سے بچاؤ کے اقدامات کیے گئے،بونیر اور باجوڑ میں تباہی کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئی،دو روز میں 337 لوگ اب تک جاں بحق اور 178 لوگ اب تک زخمی ہیں۔

بریگیڈیئر کامران نے کہا کہ آرمی اور ایف سی کے ذریعے صوبائی حکومت کو ریسکیو کے لیے وسائل مہیا کیے،کل بونیر میں وفاق کی طرف سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کی جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے لبنان پر تازہ حملے، مزید 8 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
نئے سپریم لیڈر کے بیان کے بعد ایران کے اسرائیل پر تازہ حملے، تل ابیب نشانہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ کےدوران امریکی طیارہ عراق میں گرکرتباہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
یوم القدس اور متوقع جمعۃ الوداع ، سندھ میں آج عام تعطیل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جواب دو، اسکول پر حملہ کیوں کیا؟امریکی ڈیمو کریٹس کا وزیر دفاع کو ایران میں اسکول پر حملے سے متعلق خط
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026