Skip to content
  • Friday, 6 March 2026
  • 4:36 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے

حالیہ پوسٹس

  • امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی میں 11 افراد کی ہلاکت پر تحقیقات شروع
  • مشرقِ وسطیٰ میں جنگ سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے: قطری وزیرِ توانائی
  • معیاری رشتوں تک آسان رسائی
  • ‘ملبے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں’، امارات کے رہائشیوں کیلئے پولیس کی اُردو میں ہدایات
  • چین میں ایک شخص نے بطخ کو کاٹا تو اس میں سے لاکھوں روپوں کا سونا نکل آیا
انٹرٹینمنٹ

‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے

DAILY MITHAN Feb 12, 2026 0


اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے

میں نے ڈائریکٹر سے آپ کی مخالفت کی تھی، منع کیا تھا آپ کو فلم میں کاسٹ نہ کریں کیونکہ آپ وقت کی پابندی نہیں کرتے: ناصر ادیب/ فائل فوٹو

پاکستان کے مشہور رائٹر ناصر ادیب نے لیجنڈ اداکار شان شاہد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکار شان شاہد کی عید الفطر کے موقع پر ایک نئی پنجابی فلم ‘بھلا’ ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے جس کی پروموشن کیلئے اداکار ان دنوں مصروف ہیں۔

فلم کی پروموشن کی ایک  تقریب میں اداکار سے سوال کیا گیا کہ فلم کے رائٹر ناصر ادیب ساتھ موجود کیوں نہیں ہیں؟ اس پر اداکار نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وہ کہیں بیٹھ کر برائیاں کررہے ہوں گے۔’

سینئر اداکار کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل تھا جس پر ناصر ادیب نے فوری ردعمل تو نہیں دیا تھا تاہم حال ہی میں ناصر ادیب کا ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شان شاہد کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ناصر ادیب نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شان صاحب کیا میں لوگوں کی برائیاں کرتا ہوں؟ میری پوڈ کاسٹ پچھلے 2 سالوں سے چل رہی ہے، میں ایک سوال کرتا ہوں کون سی بات ہے جو میں نے غلط کہی؟ کون سی بات ہے جو میں نے جھوٹ بولی؟ میں نے کس پر غلط الزام لگایا؟ میں نے کس کی کردار کشی کی؟

انہوں نے کہا کہ میں نے آپ سے متعلق ایک پروگرام کیا وہ دیکھیں! آپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کے ہیرو ہیں؟ بغیر رائٹر کے ہٹ ہوکر دکھائیں، جب آپ رائٹر کے بغیر کچھ نہیں تو آپ اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ کہیں بیٹھ کر برائیاں کررہا ہوگا۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ میں نے ڈائریکٹر سے آپ کی مخالفت کی تھی، منع کیا تھا آپ کو فلم میں کاسٹ نہ کریں کیونکہ آپ وقت کی پابندی نہیں کرتے اور گھنٹوں انتظار کرواتے ہیں، اسکرپٹ پر اعتراض کرتے ہیں، اپنی مرضی کی تبدیلیاں کرواتے ہیں اور یہ ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر نہیں سمجھتے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ خود ہی کیمرا پکڑ کر بیٹھ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈائریکٹر سے بولا کہ اگر مجھے گارنٹی دی جائے کہ اداکار اسکرپٹ پر اعتراض نہیں کریں گے تو میری طرف سے اجازت ہے کہ انہیں لے لیا جائے، میں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان سے بھی بڑا آرٹسٹ ہے۔

ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے آپ میری پاکستانی فلم انڈسٹری کے دشمن ہیں، فلم انڈسٹری پر زوال کیوں آیا کبھی سوچا ہے؟ آپ زوال لے کر آئے ہیں، آپ کو فلمیں ملنا کیوں بند ہوگئی  ہیں کیونکہ آپ سیٹ پر گھنٹوں تاخیر سے آتے تھے، اس کا میں خود بھی گواہ ہوں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
اردو پر فخر کریں، پاکستانی کرکٹرز اردو بولا کریں: فیصل قریشی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
رشمیکا سے شادی کے بعد وجے کا احسن اقدام، درجنوں سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ایران امریکا اسرائیل جنگ، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 104 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
پاکستان
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
ملکی تاریخ میں پہلی بار بیوگان اور یتیموں کیلئے رحمت کارڈ متعارف کرانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026
پاکستان
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے فضائی آپریشن شدید متاثر، 5 روز میں 20 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 5, 2026