Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 11:36 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
  • سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
  • امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
  • یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
  • اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
تازہ ترین

اگرکسی کی نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزادکشمیر

DAILY MITHAN Oct 27, 2025 0


اگرکسی کی نمبر گیم  پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟  وزیراعظم آزادکشمیر

فوٹو: فائل

مظفرآباد:  وزیراعظم آزادکشمیر  چوہدری انوار الحق کا کہنا ہے کہ  اگر کسی کی نمبر گیم  پوری ہے تو  عدم  اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ جب تک اختیار  ہے اپنے فرائض سرانجام دیتا  رہوں گا۔

صحافیوں سے غیر  رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ  جلد پریس کانفرنس کروں گا جس میں تفصیلی بات ہو گی، عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، میری قدر جانےکے بعد ہوگی۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ  جس گھر میں جنم لیا اپنی خاطر  اس کو  آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے پرکوئی ندامت دکھائی نہیں دےگی۔

چوہدری انوار الحق کا مزیدکہنا تھا کہ  میں  واحد  وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں کیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ  آزادکشمیر میں وزیراعظم تبدیل کرنے کا  آخری دور شروع ہونےکا امکان ہے۔ْ

ذرائع کے مطابق آج رات یا کل وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے مستعفی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہے، چوہدری انوارالحق اپنے ساتھیوں سمیت اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں شامل وزرا نے پیپلزپارٹی کے نئے قائد ایوان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں صدر اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔

ریاستی آئین کے تحت وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی صورت میں 14روز کے اندر نئے قائد ایوان کا انتخاب ضروری ہے۔

موجودہ اسمبلی چوتھے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ وزیراعظم اپنا استعفیٰ صدر آزادکشمیر کو بھجوائیں گے۔

اگر اسمبلی ان سیشن ہوتو فوری طور پر نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اگر اسمبلی ان سیشن نہ ہو تو صدر 14 ایام میں نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اجلاس بلانے کا پابند ہے۔

تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں موجود کل اراکین کی تعداد کے 25 فیصد اراکین کے دستخطوں سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنیوالے محرک آئندہ وزیراعظم کا نام بھی پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔ کوئی بھی رکن سیکرٹری اسمبلی کو قرارداد پیش کرنے کا نوٹس دے سکتا ہے۔

سیکرٹری اسمبلی ایک نقل صدر اور ممکنہ اراکین کو نوٹس تقسیم کرے گا۔

اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجاتی ہے تو اس صورت میں آئندہ 6 ماہ تک دوبارہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہے۔ اسمبلی اس وقت تحلیل ہوسکتی ہے اگر وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کرادی گئی ہو۔

صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کرے گا۔اگر صدر اسمبلی تحلیل نہیں کرتا تو اسمبلی اگلے 48 گھنٹوں میں خود بخود تحلیل ہوجائے گی، اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں عام انتخابات کروانا لازمی ہوں گے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
’رجیم چینج‘ کا سامراجی تصور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے، 17 بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026