Skip to content
  • Saturday, 14 March 2026
  • 1:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف

حالیہ پوسٹس

  • کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن
  • لوک فنکارہ مائی فاطمہ 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں
  • ایسوسی ایشن صدر نے سانحے میں ہلاکتوں کا ذمہ دار ریسکیو کے سست انتظامات کو ٹھہرا دیا
  • یو اے ای سے اسرائیلیوں کا انخلاء مکمل، 600 اسرائیلی تل ابیب پہنچ گئے
  • امریکا کا ایران کے اسکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ
انٹرٹینمنٹ

اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف

DAILY MITHAN Aug 19, 2025 0


اڈیالہ جیل میں شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر  لٹکتے لٹکتے بچا: سید جبران کاانکشاف

اداکار سید جبران حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے ‘ میں شریک ہوئے تھے/فوٹوفائل

پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران  اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکار سید جبران حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام ’ ہنسنا منع ہے‘  میں شریک ہوئے تھے جس دوران اداکار نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر سے متعلق مختلف موضوعات پر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں  سید جبران  نے اعتراف کیاکہ’ ایک مرتبہ  پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر  لٹکنے سے بال بال بچا‘۔

 سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا  پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔

اداکار نے بتایا کہ ’ اس منظر میں میرے چہرے پر سیاہ نقاب تھا، لیور کھینچا گیا لیکن کسی وجہ سے وہ  نہیں چل سکا اور رک گیا  جس کے بعد  ڈائریکٹر نے لیور کھینچنے کا  سین دوبارہ ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن  مجھے تختے سے نیچے اتاردیا، میرے نیچے اترتے ہی لیور دوبارہ کھینچا گیا اور تختہ اچانک کھل گیا‘۔

سید جبران نے بتایا کہ ’ اگر میں اس وقت  5 سے 6 سیکنڈ ز بھی  وہی موجود رہتا تو میری جان جاسکتی تھی، یہ لمحہ میری زندگی اور موت کا فاصلہ تھا، واقعے کے بعد مجھ سمیت  ڈائریکٹر  بھی سکتے میں آگئے  اور مجھے فوری طور پر صدقہ دینے کا مشورہ دیا گیا‘۔

شوبز میں آنے کا فیصلہ 100 روپے کی شرط  کی وجہ سے کیا : سید جبران 

دوران شو  سید جبران نے شوبز میں آنے کی وجہ 100 روپے میں لگائی گئی شرط کو قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’  میں ایم بی بی ایس کے تھرڈ ائیر میں تھا ، جب ایک دوست ماڈل زارا شیخ کا بل بورڈ دیکھ کر مجھے سے 100 روپے کی شرط لگائی کہ اگر میں ٹی وی پر آگیا تو  یہ شرط جیت جاؤں گا، میں نے اس دوست سے شرط جیتنے کیلئے پہلی مرتبہ ٹی وی میں کام کیا اور پھر ایک اداکار بن گیا‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
فلم، ٹی وی کے نامور اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں سپرد خاک
DAILY MITHAN Mar 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا ہانیہ اور عاصم کی شادی ہو رہی ہے؟ یشما گل نے سوال پر کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو پیغام
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
اردو پر فخر کریں، پاکستانی کرکٹرز اردو بولا کریں: فیصل قریشی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
رشمیکا سے شادی کے بعد وجے کا احسن اقدام، درجنوں سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026