
قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز بنگلادیش میں کرانے کی تجویز دے دی۔
ایکس پر جاری بیان میں باسط علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی کے بجائے بنگلادیش میں کرانے چاہئیں۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ہمارا بھائی ہے اور وہاں لوگ بھی بہت آتے ہیں میچ دیکھنے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایسا کیا تو دیکھنا کیسے تالیاں بجتی ہیں۔
خیال رہےکہ بھارتی جارحیت کے باعث پی سی بی نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنےکا کہہ دیا تھا۔ ذرائع کاکہنا تھاکہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنےکا کہا گیا اور پیغام دیا گیا کہ ممکن ہےکہ پی ایس ایل کے لیے اسلام آباد میں اکٹھا ہونا پڑے۔
Leave a Reply