
سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہےکہ پاک بھارت سیز فائر میں پاکستان آرمی اور فضائیہ کے ردعمل سمیت پاکستان نیوی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے انڈین نیوی کو ایسا کوئی موقع نہیں دیا کہ وہ سمندر سےکراچی یا پاکستان کے کسی دوسرے ساحلی شہر پر میزائل داغ سکے۔
حامد میر کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے انڈین نیوی کو کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کرنےکا موقع نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی مسلسل سمندری گشت کرتی رہی، جس کے باعث انڈین نیوی سمندری راستے سے کسی قسم کی جارحیت کی ہمت نہ کرسکی۔
Leave a Reply