پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال ہوگئی


پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کیلئے مکمل طور پر بحال ہوگئی

فوٹو: فائل

پاکستان کی فضائی حدود ہرقسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔ 

ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہےکہ  ملک کےتمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔

ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نےکہا ہےکہ مسافرپروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ائیرلائن سے رابطہ کریں۔

بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کو 11مئی دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بندکیا گیا تھا۔

خیال رہےکہ  بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔

دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ دونوں طرف سے فوجی کارروائیاں بھی روک دی جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *