
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔
بھارت کی جانب سے ہونے والی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور بھارت میں ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس معاملے پر پہلے امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا تاہم پاکستان کی جانب سے دو ٹوک مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تیار ہے تو ہم بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اگر بھارت نہ رکا تو پاکستان کا جواب اس سے بھی زیادہ خطرنات اور بھرپور ہوگا۔
اس ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین کشیدگی کو کم کریں، بھارت اور پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سےگریز کریں جن سےکشیدگی بڑھے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں۔
تازہ ترین صورت حال
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔
Leave a Reply