پاکستان میں بالآخر سوشل میڈیا ایپ ایکس بحال کر دی گئی


پاکستان میں بالآخر سوشل میڈیا ایپ ایکس بحال کر دی گئی

فوٹو: فائل

پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) 15 ماہ پابندی کا شکار  رہنے کے بعد  بحال کردی گئی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)کی جانب سے پی ٹی اے کو جاری خط میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پاکستان میں سوشل میڈیاایپ کی سروسز بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

 ایکس پر17 فروری 2024کو جاری پابندی کا خط واپس لے لیا گیا ہے ۔

اس منظوری کے بعد  پاکستان میں تقریباً 15ماہ سے بعد سوشل میڈیا ایپ ایکس بحال کردی گئی۔

واضح رہے کہ ایکس کی بندش کے دوران پاکستانی سوشل میڈیا صارفین وی پی این کی مدد سے پلیٹ فارم کا استعمال کررہے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *