پاک بھارت کشیدگی، بھارتی نیوز چینل نے غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی


بھارتی نیوز چینل آج تک نے پاک بھارت کشیدگی میں غلط خبریں چلانے پر معافی مانگ لی۔

بھارتی چینل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیک شدہ بیانات اور سوشل میڈیا پر ادھر ادھر سے لی گئی معلومات کی بھرمار نے صحیح اور غلط کی جانچ مشکل بنادی، صحیح معلومات کی چھان بین کے باوجود کچھ غلط خبریں نشرکی گئیں، جس پر معافی چاہتے ہیں۔

بھارتی سینئر صحافیوں نے بھی بھارتی نیوز چینلز کے پروپیگنڈے پر تنقید کی ہے۔ سینئر صحافی راج دیپ سردیسائی نےکہا ہےکہ صحافت جنگی جنون نہیں ہوتی،فرضی کہانیوں کو حقیقت بنا کر پیش نہیں کیا جاتا۔

ایک اور سینئر صحافی سدھارتھ ورادراجن نے کہا کہ بھارتی چینلز کی رپورٹس نہ صرف جھوٹی اور گمراہ کن تھیں بلکہ اشتعال انگیز بھی تھیں۔

سینئر بھارتی صحافی رویش کمار نےکہا کہ گودی میڈیا نے سچائی کو دفن کردیا۔

خیال رہےکہ بھارتی نیوز چینلز نےگزشتہ رات کراچی لاہور، اسلام آباد اور  پشاور پر بھارتی حملوں کا پروپیگنڈا کیا تھا اور جھوٹ کا بازار گرم کیا تھا۔ پاکستانی حکام نے ان رپورٹس کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دےکر مسترد کردیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *