
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔
مسقط میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے بھارت کو 0-2 سے ہرایا اور پاکستان ٹیم نے انڈیا کے خلاف 7-36 اور6-34 سے کامیابی حاصل کی۔
بھارت کو شکست دیکر پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے چار میں سے دو میچز جیتے۔ اس سے قبل پاکستان نے فلپائنز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایران اور اردن کے خلاف میچز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔
Leave a Reply