سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال


سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور  موجودہ سکیورٹی صورتحال  سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔

خیال رہے کہ  عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *