مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا، وزیراعظم سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے کے پی میں داخل ہوکر دکھائے: علی امین


مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا، وزیراعظم سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے کے پی میں داخل ہوکر دکھائے: علی امین

موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے، جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے، وزیراعلیٰ پختونخوا— فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں پولیس نے انہیں گورکھ پور ناکے پر روک دیا۔

علی امین کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔  بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں ایک صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ہمیں کوئی راستہ بتائیں، پنجاب پولیس نے آج مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات سے روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے کہتا ہوں اب آپ کا کوئی ایم این اے میرے صوبے میں داخل ہوکر دکھائے، موجودہ جنگی حالات میں میرا پیغام یہی ہے جس کو ٹھیک لگے ٹھیک، نہیں لگے توبھاڑ میں جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *