کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات 12 بجے تک بند کردیا گیا


کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن رات 12 بجے تک بند کردیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی ائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے رات 12 بجے تک بند کردیا گیا۔

نئے نوٹم کے مطابق کراچی کے فلائٹ آپریشن کی بندش کا دورانیہ رات 12 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ مزید 6 گھنٹے بڑھا دیا گیا، آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف دن 11 بجے بند کیا گیا تھا۔

قطر، جزیرہ ائیر، ائیر عربیہ اور فلائی دبئی کی پروازیں 10 گھنٹے سے روانگی کی منتظر ہیں، ائیرپورٹ کی بندش سے کراچی کی 43 پرواز منسوخ جبکہ 65 غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *