موجودہ صورتحال میں مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے


موجودہ صورتحال میں مسافر ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر پر رجوع کریں: ترجمان پی آئی اے

روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی جاتی ہے: ترجمان/ فائل فوٹو

کراچی: ترجمان قومی ائیر لائن  نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

ترجمان قومی ائیرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کے طور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کی خاطر کی جاتی ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اورائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔

ترجمان قومی ائیرلائن نےمزید کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، مسافروں کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کے قیام و طعام کا بندوبست بھی شامل ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن نے مسافروں کو ہدایت کی کہ وہ ائیرپورٹ آنے سے پہلے  کال سینٹر سے رجوع کریں۔

واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشںِ نظر کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں بھی متعدد فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے پھر بند کر دیے گئے تھے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *