پی سی بی نے بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا


پی ایس ایل 10: پی سی بی نے بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا

بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈز کے درمیان میچ میں منایا گیا/ فوٹو: جیو نیوز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پی ایس ایل10 میں بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا۔ 

جیو نیوز کے مطابق ہفتے کے روز پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 10  میں  بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منایا۔

بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈز کے درمیان میچ میں منایا گیا۔

اس موقع پر کینسر کے 3 مریض بچوں کو گراؤنڈ میں مہمانِ خصوصی بنایا گیا اور بچوں کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کپتانوں سعود شکیل اور شاداب خان نے کرکٹ بھی کھیلی۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور انہیں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹس دی گئیں۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *