لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند


لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کیلئے بند

فوٹو: فائل

لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ 

جاری نوٹم کے مطابق لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔

 لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بندکیے گئے ہیں جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دوپہر 12 بجے تک بند ہے۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے کے بعد فضائی آپریشن متاثر ہوا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *