پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند ہونگے، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ


پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند ہونگے، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ

فوٹو: فائل

پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارے ایمان اور میرے حلف کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین غازیوں اور شہداء کی امین ہے اور اس سرزمین پر آج رات بہنے والا معصوموں کا خون ہم پر قرض ہے۔ پوری قوم پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں پاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ انتظامیہ کو فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کامیابی ان شاءاللہ ہمارا مقدر ہو گی۔ نعرہ تکبیر، اللّٰہ اکبر، پاکستان زندہ باد ۔

پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند ہونگے، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ

فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ عوام کی حفاظت کے پیشِ نظر آج بدھ کو صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

راولپنڈی  کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ

بھارت کی جانب سے حملے کے بعد پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 5 مقامات پر میزائل فائر کردیے جس میں سویلین آبادی اور مساجدکو نشانہ بنایا گیا، بھارتی حملے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *