پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی


پاک بھارت کشیدگی: پاکستان اور بھارت کی اسٹاک ایکسچینچز میں شدید مندی

ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی ہے اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور  ممبئی اسٹاک ایکسیچنج میں کاروبار میں شدید مندی کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

رات گئے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے بزدلانہ حملے اور  پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد صبح کاروبار کے شروع ہونے پر  بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا بدترین آغاز ہوا۔ 

بھارت کی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ایک فیصد سے زائد کی مندی دیکھی گئی اور سینسیکس انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان ہے اور  100 انڈیکس 3282 پوائنٹس کمی سے 110285 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب پاک بھارت جھڑپوں کے بعد عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمتوں کو سہارا مل گیا اور خام تیل کی قیمت میں ایک فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ گیس کی قیمتیں بھی 2 فیصد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق  برینٹ خام تیل 62 ڈالر 52 سینٹس میں فروخت فروخت ہو رہا ہے اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 59 ڈالر 54 سینٹس کی سطح پر موجود ہے جبکہ گیس 3 ڈالر 55 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت  ہو رہی ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *