ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے


    ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    فوٹو: فائل

    اسلام آباد: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے۔

    اعلامیے کے مطابق ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیے کے صدر کا استقبال کیا۔

    صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔

    اس کے علاوہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ  پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔

    اعلامیے کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *