
لیبیا کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 63 پاکستانیوں کے ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل پر کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ترجمان نے بتایاکہ 10 پاکستانی اب بھی لاپتا ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ 63 میں سے 37 پاکستانی محفوظ رہے جن میں سے 33 پولیس کی حراست میں ہیں جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔
وزارت خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے میں نکالی گئی 16 لاشوں کی فہرست جاری کردی۔ وزارت خارجہ کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جن میں سے 13 افراد کرم سے ہیں۔
فہرست کے مطابق ثقلین حیدر، شعیب حسین، نصرت حسین، شعیب علی، سید شہزاد حسین، عابد حسین، آصف علی، مصور حسین، اسور حسین، عابد حسین، مصیب حسین، اشفاق حسین، شاہد حسین کرم سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ سراج الدین باجوڑ، محمد علی شاہ اورکزئی اور انیس خان کا تعلق پشاور سے ہے۔
Leave a Reply