حکومتی بیانات کراچی والوں کو راستوں کی بندش کے عذاب سے نجات نہ دلا سکے، نقل و حرکت محدود


حکومتی بیانات کراچی والوں کو راستوں کی بندش کے عذاب سے نجات نہ دلا سکے، نقل و حرکت محدود

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سڑک کی بندش کے خلاف کراچی کے 10 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں— فوٹو: آن لائن/28 دسمبر

حکومتی بیانات کراچی والوں کو مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کے باعث راستوں کی بندش کے عذاب سے نجات نہ دلا سکے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سڑک کی بندش کے خلاف کراچی کے 10 سے زائد مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔

دھرنوں کے باعث شہریوں کی نقل و حرکت محدود، کاروبار اور شادی بیاہ کی تقریبات متاثر ہیں، پروازیں اور ٹرینیں مِس ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

دو دن قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ عوام کو تکلیف ہوگی تو سندھ حکومت حرکت میں آئے گی، گزشتہ روز میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان دھرنوں کا مقصد معمولاتِ زندگی کو مفلوج کرنا اور کاروبار کو متاثر کرنا ہے جس سے روکنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

آج پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے مظاہرین کو کراچی کے بجائے خیبر پختونخوا میں دھرنے دینے کا مشورہ دے دیا مگر راستے کھلوانے کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *