صدر مملکت نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے


صدر مملکت نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کردیے

صدر پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے: اعلامیہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ۔ فوٹو فائل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر  پاکستان کے دستخط کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا بتانا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیا گیا ہے ، قانون کے تحت دینی مدارس کی رجسٹریشن سوسائٹی ایکٹ کے مطابق ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *