ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز


ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز

مذاکرات میں حکومتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، عرفان صدیقی ، رانا ثناءاللہ، نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں/ اسکرین گریب

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی  ایاز صادق کی سربراہی میں حکومت اور اپوزیشن اتحاد  کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہے ہیں جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کررہے ہیں۔

مذاکرات میں حکومتی اتحاد کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، عرفان صدیقی ، رانا ثناءاللہ،  نوید قمر ، راجا پرویز اشرف اور فاروق ستار شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ اپوزیشن کی طرف سے اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *