پہلے ہی کہہ دیا جائے کہ یہ یہ باتیں مان لیں تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیا ہے؟: رانا ثنا


پہلے ہی کہہ دیا جائے کہ یہ یہ باتیں مان لیں تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیا ہے؟: رانا ثنا

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنانے پر ایک آدھ دن میں پیشرفت ہو جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہر معاملے پر بات ہوسکتی ہے لیکن گارنٹی نہیں کہ کون سی بات مانیں گے اور کون سی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے ہی اگر یہ کہہ دیا جائے کہ یہ یہ باتیں مان لیں تو پھر مذاکرات کی ضرورت کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر ایسی صورت حال سامنے آگئی ہے کہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *