شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کردیا گیا


شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین این آئی آر سی تعینات کردیا گیا

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) تعینات کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوکت عزیزصدیقی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

شوکت عزیز صدیقی کو 3 سال کے لیے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔

شوکت عزیزصدیقی کو 2018  میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کےعہدے سے برطرف کیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے مارچ 2024 میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے شوکت عزیز صدیقی کو  بطور ہائیکورٹ جج ریٹائرمنٹ کے تمام واجبات کا اہل قرار دیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *