Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 2:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پہلی بار ایک انسان میں بیک وقت سؤر کے گردوں اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

حالیہ پوسٹس

  • علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
  • کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
  • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
  • فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
  • آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
Headline تازہ ترین

پہلی بار ایک انسان میں بیک وقت سؤر کے گردوں اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

DAILY MITHAN Jun 9, 2026 0


پہلی بار ایک انسان میں بیک وقت سؤر کے گردوں اور جگر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ

چین میں یہ آپریشن کیا گیا / فوٹو بشکریہ Anadolu

سائنسدانوں نے پہلی بار ایک انسان میں سؤر کے گردوں اور جگر کو ایک ساتھ ٹرانسپلانٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اب تک انسانوں میں سؤر کے جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے گردے اور دل لگانے کے تجربات تو کیے گئے ہیں، مگر یہ پہلی بار ہے جب دونوں کو ایک ساتھ کسی انسان میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔

چین میں ماہرین نے دماغی طور پر مردہ قرار دیے گئے ایک فرد میں سؤر کے جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے گردوں اور جگر کو لگایا۔

یہ اپنی نوعیت کی اہم ترین پیشرفت ہے جس میں ایک ساتھ مختلف اعضا کامیابی کے ساتھ انسانی جسم میں لگائے گئے۔

چین کی گوانگشی میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک فرسٹ ایفلیٹڈ ہاسپٹل سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے یہ کامیاب تجربہ کیا۔

انہوں نے مریض کے جسم میں 2 گردوں اور ایک جگر کی پیوندکاری کی۔

پیوندکاری کے بعد 5 دن تک کسی قسم کے منفی جسمانی ردعمل کو نہیں دیکھا اور جسم نے نئے اعضا کو مسترد نہیں کیا، جو کہ اس طرح کی پیوندکاری کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

محققین نے بتایا کہ جگر کی جانب سے بائیل کو بنانا شروع کیا جبکہ گردوں پیشاب کو بنایا اور خون کے بہاؤ کو مستحکم رکھا۔

یہ کلینکل ٹرائل یہ جائزہ لینے کے لیے کیا گیا تھا کہ سؤر کے جینیاتی طور پر تدوین کیے گئے متعدد اعضا کسی انسانی مریض کے اندر کام کرسکتے ہیں یا نہیں۔

اس مقصد کے لیے سؤر کے اعضا میں مجموعی طور پر 6 تبدیلیاں کی گئیں اور 3 انسانی جینز کا اضافہ جبکہ سؤر کے 3 ایسے جینز کو نکالا گیا جن پر انسانی مدافعتی نظام ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

اگرچہ یہ ٹرانسپلانٹ ایک سائنسی تحقیق کے لیے کیا گیا اور فی الحال یہ طویل المعیاد علاج نہیں، مگر ماہرین کے مطابق اس سے مستقبل میں اسے جانوروں کے اعضا کی انسانوں میں پیوندکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انسانی جسم میں سؤر کا دل لگانےکا تجربہ کیا گیا تھا جو پہلے تو کامیاب ہوا لیکن بعد ازاں مریض انتقال کر گئے تھے۔

ڈاکٹروں نے جنوری 2022 میں ایک 57 سالہ مریض میں کامیابی سے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا دل لگایا تھا۔

57 سالہ ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان تھے جن میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سؤر کا دل لگایا گیا تھا، تاہم ڈیوڈ بینیٹ آپریشن کے 2 ماہ بعد انتقال کرگئے تھے۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے 58 سالہ امریکی مریض میں 20 ستمبر 2023 میں سؤر کے جینیاتی طور پر تدوین شدہ دل کی پیوندکاری کی تھی۔

لیکن آپریشن کے لگ بھگ 6 ہفتے بعد لارنس فیوکٹ نامی 58 سالہ مریض ہارٹ فیلیئر کے باعث چل بسا تھا۔

اسی طرح مارچ 2024 میں میساچوسٹس جنرل اسپتال نے ایک 62 سالہ شخص میں سؤر کا گردہ ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔

اگست 2025 میں چین میں ہی سائنسدانوں نے پہلی بار ایک انسان میں سؤر کے پھیپھڑے لگانے کا تجربہ کیا تھا۔

ماہرین نے دماغی طور پر مردہ قرار دیے گئے ایک فرد میں سؤر کے جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے پھیپھڑے کو لگایا جو 9 دن تک کام کرتے رہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو انٹرا ویٹریل انجیکشن کی ڈوز لگادی گئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی سفینہ عاصم اظہر اور میرب علی کی علیحدگی کی خبروں پر بول پڑے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کرینگے: ذرائع
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے کے دستخطی تقریب کے منتظر ہیں، یہ سفارتکاری کی میابی ہے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ کے پی نے پشاور میں 1.6 ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کسی تاجر کا طرز زندگی ظاہر آمدنی کے برعکس شاہانہ ہوا تو اس کا آڈٹ ہوگا: چیئرمین ایف بی آر
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست میسوری میں میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فٹ بال ورلڈکپ، سوئیڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی: سعید غنی کا اعتراف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
’’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘‘
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آ گئیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026