[ad_1]
سعودی عرب نے ’شمس‘ سیٹلائٹ آرٹیمس 2 مشن کے ساتھ بھیج کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
ناسا کا آرٹیمس 2 مشن کو یکم اپریل کو اسپیس لانچ سسٹم راکٹ کے ذریعے فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ کیا گیا تھا۔
یہ مشن 50 سال بعد انسانوں کو دوبارہ چاند کے قریب لے جائے گا۔ 4 خلا بازوں پر مشتمل عملہ 10 روزہ مشن میں تقریباً 6 لاکھ 85 ہزار میل کا سفر کرتے ہوئے چاند کے گرد چکر لگائے گا اور پھر زمین پر واپس آئے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ’شمس‘ سیٹلائٹ آرٹیمس 2 مشن کے ساتھ بھیج کر نئی تاریخ رقم کر دی اور آرٹیمس مشن میں شمولیت اختیار کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔
سعودی اسپیس ایجنسی نے کہاکہ شمس سیٹلائٹ زمین سے 500 سے 70 9 کلومیٹر دور فاصلے پر مدار میں گردش کرے گا ۔موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر معلومات فرا ہم کرے گا۔
واضح رہے کہ آرٹیمس 2 مشن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار ایک سیاہ فام شخص چاند کے مدار پر بھیجا گیا ہے، جبکہ پہلی بار ایک خاتون اور ایک غیر امریکی فرد کو مشن کا حصہ بنایا گیا۔
اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ خلا باز 250000 میل سے زیادہ کا خلائی سفر کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔
اس سے قبل نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 مشن چاند پر جاکر زمین پر واپس آنے میں کامیاب رہا تھا، مگر اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔
10 روزہ آرٹیمس 2 مشن کا مقصد چاند کے گرد انسانوں کو پہنچانا اور پھر واپس لانا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply