Skip to content
  • Saturday, 18 April 2026
  • 6:13 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں؟ تو اس کی دلچسپ وجہ جانیں

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں؟ تو اس کی دلچسپ وجہ جانیں

DAILY MITHAN Apr 7, 2026 0

[ad_1]

روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں؟ تو اس کی دلچسپ وجہ جانیں

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے / فوٹو بشکریہ neurosciencenews

بادلوں میں، گاڑی کے فرنٹ یا کسی اور عام چیز میں، متعدد افراد کو اشیا میں چہرے دکھائی دیتے ہیں۔

مگر ہمیں مختلف چیزوں کو دیکھ کر چہرے کا خیال کیوں آتا ہے؟

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔

اس طبی اصطلاح کا مطلب عام اشیا میں چہروں کو دیکھنا یا روشنی اور سائے میں کسی قسم کا ڈیزائن نظر آنا ہوتا ہے اور متعدد افراد کو اس کا تجربہ ہوتا ہے۔

اب ایک نئی تحقیق میں اس کی ممکنہ وجہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب تصاویر یا اشیا بہت زیادہ متوازن نظر آتی ہیں۔

تحقیق میں شامل 90 فیصد رضا کاروں نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں دکھائی جانے والی تصاویر میں کم از کم ایک میں انہیں اشیا میں چہرہ نظر آیا۔

محققین نے بتایا کہ ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ حقیقی اشیا کے مقابلے میں تصاویر میں چہرے کم نظر آتے ہیں یا نہیں اور دریافت ہوا کہ حقیقی یا تصاویر دونوں میں لوگ یکساں طور پر چہرے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لوگ اکثر اس طرح کی اشیا میں مردوں یا جوان افراد کے خوش باش چہرے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ البتہ اگر کوئی چہرے میں ناک کو دیکھتا ہے تو وہ اسے معمر یا مشتعل فرد کے چہرے کے طور پر دیکھتا ہے۔

روزمرہ کی اشیا میں چہرے نظر آتے ہیں؟ تو اس کی دلچسپ وجہ جانیں

اس حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوا ہے / فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

محققین کے مطابق اس کی حقیقی وجہ تو ابھی بھی معلوم نہیں ہوسکی مگر بظاہر یہ عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا دماغ غیر مانوس ماحول میں خطرے کو شناخت کرنے کے لیے کام کرتا رہتا ہے۔

اس سے قبل جولائی 2025 میں برطانیہ کی سرے یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ جب لوگوں کی توجہ کسی حقیقی چہرے سے دیگر اشیا پر منتقل ہوتی ہے تو انہیں اس چیز میں چہرہ نظر آنے لگتا ہے۔

محققین کے مطابق ہماری تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ حقیقی چہروں اور اشیا کے درمیان توجہ تقسیم ہونے پر آپ کو عام چیزوں میں چہرے نظر آتے ہیں۔

نہوں نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ اس دماغی پراسیس کا سامنا توجہ کے مضبوط ردعمل کے باعث ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل i-Perception میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل 2022 میں کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ چہرے کے ساتھ ساتھ لوگ عمر، جذبات اور صنف کو بھی چیزوں میں دیکھتے ہیں۔

مگر زیادہ دلچسپ انکشاف یہ ہوا کہ چیزوں پر نظر آنے والے زیادہ تر چہروں کو مردانہ چہرے تصور کیا جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے صنفی تصور کے حوالے سے چونکا دینے والا تعصب ثابت ہوتا ہے اور اس طرح کے زیادہ تر چہروں کو مردانہ قرار دیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دریافت کیا کہ 34 فیصد افراد کو یہ چہرے خوش باش نظر آتے ہیں، 19 فیصد کو یہ کسی الجھن کا شکار لگتے ہیں جبکہ 14 فیصد کو لگتا ہے کہ ان چہروں سے غصہ جھلک رہا ہے۔

اسی یونیورسٹی کی ستمبر 2023 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو چیزوں پر چہرے زیادہ نظر آتے ہیں۔

2021 میں سڈنی یونیورسٹی کے ماہرین نے بھی اس حوالے سے ایک تحقیق کی تھی۔

اس تحقیق کے مطابق ہمارا دماغ مختلف اشیا پر نظر آنے والے چہروں کو دیکھ کر جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ حقیقی انسانی چہروں پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

محققین کے مطابق ہمارا دماغ ارتقائی طور پر چہروں کو شناخت کرنے کے لیے متحرک رہتا ہے اور اس کے خصوصی حصے چہروں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انسان سماجی میل جول پسند کرتے ہیں جس کے لیے چہروں کو شناخت کرنا ضروری ہوتا ہے اور ہمارا دماغ چہروں کو بہت تیزی سے شناخت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا دماغ اشیا پر نظر آنے والے چہروں پر بھی اسی طرح ردعمل ظاہر کرتا ہے جیسا انسانی چہروں پر کرتا ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026