[ad_1]
انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے گزشتہ برسوں کے دوران خلا سے ہماری دنیا کی متعدد دنگ کر دینے والی تصاویر کھینچی ہیں۔
مگر زمین کے مدار سے باہر ہمارا سیارہ کیسا نظر آتا ہے؟ اس کی تصویر چاند کی جانب سفر کرنے والے امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس 2 مشن میں سوار خلا بازوں نے شیئر کی ہے۔
ناسا کی جانب سے ایکس (ٹوئٹر) پر چاند کی جانب سفر کرنے والے خلا بازوں کی کھینچی گئی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں کسی ایک خلا باز کے الفاظ کو استعمال کیا گیا جس کا کہنا تھا کہ ہم زمین کو چاند کی طرح دیکھ رہے ہیں جو ایک خوبصورت نظارہ ہے۔
اس وقت اورین اسپیس کرافٹ زمین سے ایک لاکھ 52 ہزار میل سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکا تھا۔
خیال رہے کہ آرٹیمس 2 مشن یکم اپریل کو روانہ ہوا تھا اور یہ چاند کے مدار پر 6 اپریل کو پہنچے گا۔
یہ نصف صدی سے زائد عرصے بعد پہلی بار ہوگا جب خلا باز چاند کے مدار پر واپس لوٹ رہے ہیں، البتہ وہ چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے۔
ناسا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں زمین کو مکمل طور پر دکھایا گیا۔
دوسری تصویر میں زمین کے ایک حصے کو دکھایا گیا جبکہ آدھا حصہ تاریکی میں چھپا ہوا تھا۔
اورین اسپیس کرافٹ چاند کے مدار میں 4 ہزار میل تک سفر کرکے پھر زمین کی جانب واپس لوٹے گا اور چاند کے اس حصے کے اوپر سے گزرے گا جو زمین سے نظر نہیں آتا۔
ریڈ وائزمین، وکٹر گلوور، کرسٹینا کوچ اور جرمی ہینسن 5 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار چاند کے مدار پر پہنچنے والے خلاباز بنیں گے۔
لانچ کے بعد خلا بازوں کو عجیب مسئلے کا سامنا ہوا جب ٹوائلٹ خراب ہوگیا مگر اب اسے ٹھیک کرلیا گیا ہے۔
2028 میں آرٹیمس 3 مشن کو روانہ کیا جائے گا جس میں سوار خلا باز چاند کی سطح پر قدم رکھیں گے۔
آرٹیمس 2 مشن اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار ایک سیاہ فام شخص چاند کے مدار پر بھیجا گیا ہے، جبکہ پہلی بار ایک خاتون اور ایک غیر امریکی فرد کو مشن کا حصہ بنایا گیا۔
اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یہ خلا باز 250000 میل سے زیادہ کا خلائی سفر کا ریکارڈ بھی قائم کریں گے۔
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں آرٹیمس 1 مشن چاند پر جاکر زمین پر واپس آنے میں کامیاب رہا تھا، مگر اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں تھا۔
10 روزہ آرٹیمس 2 مشن کا مقصد چاند کے گرد انسانوں کو پہنچانا اور پھر واپس لانا ہے۔
یہ خلا باز چاند کی سطح پر قدم نہیں رکھیں گے مگر یہ 1972 کے بعد پہلی بار ہوگا جب کوئی انسان زمین کے نچلے مدار سے باہر سفر کرے گا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply