[ad_1]
اپنے پورے خاندان سے محروم ہونے کے بعد 90 سالہ شخص نے سکون کے لیے ایک انوکھا فیصلہ کیا۔
وسطی چین کے صوبے ہینان کے علاقے Kaifeng سے تعلق رکھنے والے زینگ زونگائی اپنی پرانی سائیکل پر پورے چین کا سفر کر رہے ہیں۔
اس سفر کے دوران وہ اپنے مزاح سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں اور ہر وقت مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
ایک خاتون بائی شیاؤ بائی کی بدولت ان کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی۔
صوبہ Fujian سے تعلق رکھنے والے خاتون نے معمر فرد کی خراب ہونے والی سائیکل کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
زینگ نے خاتون کو اس سانحے کے بارے میں بتایا جس نے ان کی زندگی کو بدل دیا۔
1990 کی دہائی میں زینگ کے بیٹے، بہو اور 8 سالہ پوتا ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس کے بعد ان کی اہلیہ ایک سال تک زندہ رہیں اور غم کے باعث انتقال کرگئیں۔
2 برسوں میں پورے خاندان سے محروم ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سائیکل کو اٹھایا اور لگ بھگ 3 دہائیوں سے پہاڑوں، جھیلوں، صحراؤں اور شہروں میں سفر کر رہے ہیں۔
اب تک وہ چین کے متعدد خطوں کا سفر کرچکے ہیں اور جنوری میں Fujian پہنچے۔
زینگ نے خاتون کو بتایا کہ وہ اپنے آبائی قصبے سے اس لیے دور ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ وہاں ان کے پرانے زخم تازہ ہو جائیں گے تو انہوں نے متحرک رہنے کو ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے ماضی کو پیچھے چھوڑ دیا اور میں اپنی پوری زندگی سفر کرتے ہوئے گزارانا چاہتا ہوں اور قدرت کی خوبصورتی دیکھنا چاہتا ہوں’۔
مقامی میڈیا کے مطابق ینگ کی یادداشت بھی عمر بڑھنے کے ساتھ ختم ہوتی جا رہی ہے اور انہیں اپنے گھر کا پتا بھی اب یاد نہیں۔
پھر بھی وہ سڑکوں پر سفر کر رہے ہیں اور وہ بھی کسی نقشے کے بغیر۔
برسوں سے وہ اجنبی افراد کی مدد سے زندگی گزار رہے ہیں جو انہیں کھانا، راستوں کی رہنمائی اور کپڑے فراہم کرتے ہیں۔
زینگ کے مطابق یہ بھیک مانگنا نہیں بلکہ وہ زندگی ہے جو میں نے منتخب کی ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply