[ad_1]
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملکی لیڈرشپ مارکیٹس کو جلد بند کرنے پر غور کر رہی ہے ۔
پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو صرف شادی ہال اور ریسٹورنٹس 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔
وزیرپیٹرولیم نے کہا وزیر خزانہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے میٹنگز کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں ، وزیر خزانہ ان اداروں کو بتائیں گے کہ کتنا بڑا معاشی دھچکا آرہا ہے، ہمیں پورے معاشی فریم ورک کا جائزہ لینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ پاکستان میں رکھوائے تھے، اگر کوئی اپنے پیسےواپس مانگتا ہے تو اُس کے تمام انتظامات کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا قطر سے گیس کی سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply