[ad_1]
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور لیب کےکام سکیورٹی گارڈز کی طرف سےانجام دینےکا دوسرا واقعہ سامنے آگیا۔ لیڈی ولنگڈن اسپتال کے بعد گنگا رام اسپتال کی بھی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بلڈ بینک میں سکیورٹی گارڈ خون کے نمونے لیتا نظر آرہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ گنگا رام اسپتال کے بلڈ بینک میں ایک سکیورٹی گارڈ ایک شخص کے خون کے نمونے لے رہا ہے۔
ایم ایس گنگا رام اسپتال ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے ویڈیو سامنے آنے پر ایک سپروائزر اور سکیورٹی گارڈ کو ہٹا دیاہے اور نجی سکیورٹی کمپنی کو خراب کارکردگی پر 50 ہزار روپے جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
ایم ایس کے مطابق سکیورٹی گارڈ کی جانب سے خون کےنمونےلینے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اے ایم ایس ایڈمن گنگارام ڈاکٹر ظل ہما کی سربراہی میں3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ بینک بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply