[ad_1]
کراچی میں تیتر چھیننے کے دوران بزرگ کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے ایک بزرگ سے تیتر چھیننے کے واقعے کے دوران شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کاشف اور امام بخش نے بزرگ شہری سے تیتر چھیننے کی کوشش کی تھی اور مزاحمت کرنے پر اینٹ کے پہ در پہ وار کرکے نواز علی کو قتل کردیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران اس قتل کا انکشاف کیا جس کے بعد ملزمان کی نشاہدہی پر آلہ قتل اینٹ برآمد کرلی گئی جب کہ مقتول سے چھینے گئے دو تیتر اور پنجرا بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply