[ad_1]
ویسے تو اینڈرائیڈ فونز میں 200 میگا پکسل کیمرا کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر اب تک ایپل کے آئی فونز میں اتنا طاقتور سنسر استعمال نہیں کیا گیا۔
مگر بہت جلد آئی فونز صارفین بھی اس طاقتور کیمرے کو استعمال کرسکیں گے۔
ایک نئی لیک کے مطابق ایپل کی جانب سے مستقبل کے ایک آئی فون میں بڑے 200 میگا پکسل سنسر کیمرے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپلکی جانب سے 1/1.12 انچ کے سنسر کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
یہ کیمرا سنسر کئی اینڈرائیڈ فونز میں 200 میگا پکسل کیمرے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ سنسر آئی فون میں بیک پر مین کیمرے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا سنسر کمرشل بنیادوں پر اگلے سال دستیاب ہوگا مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ 2027 کے آئی فون پرو میں 200 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا یا اس سے اگلے سال یہ آئی فون کا حصہ بنے گا۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply