[ad_1]
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اس ضمن میں آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اہم ملاقات کریں گے۔
مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہچیں گے۔
آج مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات جاری ہے جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ دیر بعد ترکہ وزیر خارجہ بھی دفتر خارجہ پہنچیں گے اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے جبکہ سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان پہنچنے کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply