Skip to content
  • Sunday, 19 April 2026
  • 11:11 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستان کی ثالثی اور درپیش چیلنج

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی اور درپیش چیلنج

DAILY MITHAN Mar 29, 2026 0

[ad_1]

فی الحال تو ایران کے پانچ نکات امریکہ کے 15 نکات پر حاوی ہو گئے ہیں۔ حالیہ جنگ کے سب فریق امن چاہتے ہیں مگر اپنی اپنی شرائط پر۔

ایران کے پانچ نکات ملاحظہ ہوں۔1۔ ایران پر لگی پابندیاں فورا ً ہٹائی جائیں2. امریکہ یہ مان لے کہ ایران کو پرامن ایٹمی توانائی کا حق حاصل ہے یورونیم کی افزودگی کی اجازت دی جائے 3. علاقائی معاملات میں مداخلت بند کی جائے ایران کی خود مختاری کا احترام کیا جائے 4. علاقے سے غیر ملکی فوجوں کا انخلاامریکہ عراق اور شام سمیت اس علاقے سے اپنے فوجی واپس بلا ئے ۔5۔نقصانات کا معاوضہ: امریکہ کو چاہیے کہ اس کے فوجی حملوں اور پابندیوں سے ایران کو جو نقصانات پہنچے ہیں ان کا معاوضہ ادا کرے۔ بہت جامع بہت معروضی۔ یہ کسی شکست خوردہ قوم کی شرائط نہیں بلکہ خون کے آخری قطرے تک مزاحمت کرتی کسی جری قوم کے فخریہ نکات ہیں۔

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ امریکہ کے 15 نکات کیا تھے۔1۔ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو محدود کرے 2. ۔یورینیم کی افزودگی بند کرے 3. ۔افزودہ یورینیم انٹرنیشنل ایٹمی ایجنسی کے حوالے کرے 4. ۔ایران علاقے میں اپنی ملیشیا یعنی مسلح گروہوں کی حمایت بند کرے۔ 5 ۔ایران مختلف ملکوں پر حملے بند کرے۔ 6 ۔ایران آبنائے ہرمز سے اپنا قبضہ ہٹائے اور اسے سب ملکوں کے لیے کھولے 7. ۔امریکہ ایران پر لگائی پابندیاں ختم کرے گا 8 ۔

امریکہ ایران کو بو شہر پلانٹ میں ایٹمی توانائی فراہم کرے گا 9. ۔ایران انٹرنیشنل ایٹمی ایجنسی کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے دے گا 10. ۔ایران علاقے میں اپنی پراکسی کی حمایت بند کرے گا 11۔ 30 روز کی جنگ بندی کی جائے گی جس میں مذاکرات جاری رہیں گے 12. ۔ایران اپنے میزائل پروگرام کی پہنچ محدود کرے 13. ۔مستقبل میں میزائل صرف اپنے دفاع میں استعمال کرے 14. ۔اگر ایران نے ان نکات پر عمل درآمد نہ کیا تو پابندیاں پھر از خود عائد ہو جائیں گی 15. ۔سیکورٹی کی ضمانتیں تمام پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ یہ ضمانت ہوگی کہ جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی ۔

عالمی تجزیہ کار یہ کہہ رہے ہیں کہ امریکہ یہی شرائط پہلے بھی ایران کو 2025 میں پیش کر چکا ہے ایران نے اس وقت بھی انہیں مسترد کیا تھا۔ اب یہ نکات پاکستان کے ذریعے ایرانی قیادت کو پہنچائے گئے ہیں پاکستان نے صرف ایک قاصد کا کردار ادا کیا ہے یہ نہیں دیکھا کہ شرائط نئی ہیں یا ان میں حالیہ جنگ کے حوالے سے کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر چھیڑی گئی جنگ نے صرف خلیج اور جنوبی ایشیا کو متاثر نہیں کیا بلکہ پوری دنیا کی معیشت دگر گوں ہو رہی ہے۔ تجارتی اور معاشی نتائج بہت شدت سے نظر آرہے ہیں اس لیے مذاکرات کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان نے ثالثی کا ذمہ لے کر ایک تاریخی چیلنج قبول کیا ہے۔ الحمدللّٰہ ایک واحد اسلامی ایٹمی طاقت کی حیثیت تو پاکستان کو حاصل ہے ۔یہ بھی دیکھنا ہے کہ ہماری سیاسی قیادت کو پہلے اس عالمی سطح کی ثالثی کا کوئی تجربہ ہے اور کیا داخلی طور پر مفاہمت میں اس قیادت نے کوئی کردار ادا کیا ہے ۔

ثالثی کی تاریخی امانت داری میں یہ خیال بھی رکھنا ہوگا کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ مظلوم اور متاثر کون سا ملک ہے۔ ایران اس جنگ میں اکیلا لڑ رہا ہے اس لیے اس کی ہلاکتیں زیادہ بھی ہیں اور نقصانات بھی۔ اعلیٰ سطح کی ایرانی قیادتیں شہید ہوئی ہیں اس کے علاوہ تین ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ نے ایران کے کم از کم 200 شہروں پر لگاتار حملے کیے ہیں ۔یونیسکو کی تاریخی میراث قرار کردہ عمارتیں بھی مسمار ہوئی ہیں۔ فوجی تنصیبات ،ہسپتال، اسکول تباہ ہوئے ۔امریکہ کا خلیج میں فوجی اڈوں کا نقصان 800 ملین ہے۔ 13 اڈے ناقابل رہائش ہوئے 15 فوجی ہلاک ۔افراط زر 4.2 فیصد ہو گیا ہے۔اسرائیل میں 17 ہلاکتیں ،سڑکوں پلوں ایئرپورٹوں بندرگاہوں میں تباہی ۔

متحدہ عرب امارات میں توانائی کے مراکز پر حملے ۔تجارت اور تیل کی قیمتوں پر دبائو۔ سعودی عرب میں تیل اور توانائی کے کارخانوں پر حملے۔ تیل کی برآمد میں رکاوٹوں سے نقصانات۔ قطر میں بھی انفراسٹرکچر پر حملے اور سب سے زیادہ ایل این جی کی پیداوار کی سہولتیں متاثر ہوئی ہیں۔ ہوا بازی اور سیاحت کی صنعت میں بہت زیادہ خسارہ ہوا ہے۔ ابھی تو جنگ جاری ہے ۔ لبنان میں 1094 ہلاکتیں ،متحدہ عرب امارات 11 ،کویت 178 ،قطر چار، سعودی عرب دو، فرانس ایک ،اردن 60 ،بحرین تین ،عمان تین، غزہ کی پٹی میں پچھلے دو سال میں 75 ہزار شہید کیے گئے جن میں بچے اور خواتین زیادہ ہیں۔ 

اسرائیل کو اب تک 112 بلین ڈالر کے جنگی اخراجات لاحق ہوئے ہیں اور 77 بلین ڈالر کے اقتصادی نقصانات۔ اس لیے اسرائیل کے عوام کا اپنی حکومت پر جنگ بندی کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اسرائیل کا یہ اقتصادی اور فوجی نقصان دراصل امریکہ کا نقصان ہے کیونکہ امریکہ ہی اب تک اسرائیل کے جنگی اخراجات برداشت کرتا آیا ہے۔ امریکی صدر نے کانگریس سے جنگی اخراجات کے لیے رقم بھی مانگی ہے۔

یہودیوں کا خواب ہے گریٹر اسرائیل۔ اس کی تعبیر میں عرب ممالک تو رکاوٹ نہیں ہیں ان میں سے تو اکثر اسرائیل کو تسلیم کر کے اس سے معاونت کر رہے ہیں۔ اس میں رکاوٹ سب سے بڑی ایران ہے۔ اسرائیل اس کا برملا اظہار بھی کر رہا ہے اور وہ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے ۔ادھر ایران نے بھی تہیہ کر لیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ میں اتنا برباد کر دیا جائے کہ وہ عظیم تر اسرائیل کے خواب دیکھنا بند کردے ۔اگلے انتخابات میں نیتن یاہو اس تباہی کے بعد شاید ہی کامیاب ہو سکیں۔

ایران اسرائیل کی جنگ میں شدت اس علاقے میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی سے آئی ہے۔ سب سے اہم اور بڑا اڈا قطر میں العدید جہاں 10ہزار امریکی فوجی متعین ہیں اور بے حساب لاؤ لشکر ۔بحرین میں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا۔ متحدہ عرب امارات میں الظفر ایئر بیس۔ کویت میں ہوائی اڈہ بھی اور ضروری فوجی ساز و سامان کی فراہمی کا مرکز بھی۔عراق میں عین الاسد ایئر بیس اربیل ایئر بیس، کردستان کی مدد کے لیے مصر اردن میں بھی امریکی اڈے ہیں۔

مشرق وسطیٰ خاص طور پر خلیج کے ماہرین اور تجزیہ کار جلد جنگ بندی کی امید نہیں کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل اپنے قیام سے آج تک جس وسیع تر اسرائیل کے عزائم بنتا رہا ہے وہ سمجھ رہا ہے کہ اب نہیں تو کبھی نہیں۔ اس لیے غزہ میں بھی جنگ بندی کے باوجود اب تک کلمہ گوؤں کو چین سے سونے نہیں دیا ۔خلیج میں بھی جنگ بندی کے باوجود ایران پر حملے جاری رکھے گا۔ امریکہ اس وقت اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال ہے۔

 امریکی صدر کا چہرہ لہجہ اور اکھڑی اکھڑی باتیں صاف غمازی کر رہی ہیں کہ وہ نیتن یاہو کے ہاتھوں میں مجبور ہیں ۔پاکستان کو تاریخ نے یہ موقع دیا ہے تو سیاسی فوجی قیادت کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام کو اعتماد میں لیں۔ قومی اسمبلی میں جنگ کی صورتحال اور دونوں طرف کے نکات پر بحث کی جائے۔ پاکستان کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔ خیال رہے کہ ایران اور افغانستان ہمارے پڑوسی ہیں امریکہ 10 ہزار میل دور ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026