[ad_1]
کراچی: پولیس نے پتھر کی مدد سے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں ایک ملزم نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش کی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے اے ٹی ایم مشین کو پتھر کی مدد سے نقصان پہنچا کر کیش نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نےبروقت کارروائی سے کوشش ناکام بنادی جب کہ ملزم کو گرفتار کرکے بینک اسٹاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہےکہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply