[ad_1]
عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق بھارت میں مسلم مخالف جرائم رپورٹ کرنیوالے صحافی ہدف بنائے جا رہے ہیں۔
دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صحافتی آزادی نچلی ترین سطح پر ہے، بھارت میں مسلم مخالف جرائم رپورٹ کرنےوالے صحافی ہدف بنائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی این جی او جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارتی میڈیا بی جے پی کے اثرات میں غیر جانبدار نہیں، بی جے پی کی مسلم مخالف اصلاحات بار بار نشر کی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی اراکین کانگریس اور امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی بھی بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply