[ad_1]
یہ دعویٰ غلط ہے۔ حال ہی میں ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ہے۔
یہی دعویٰ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور فیس بک پر بھی گردش کر رہا ہے۔
ایکس اور فیس بک پر بھی ایسے ہی دعوے شیئر کیے گئے ہیں۔
حقیقت
ایف بی آر نے بزرگ شہریوں کے لیے کسی نئی ٹیکس چھوٹ یا رعایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔
ایف بی آر کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو فیکٹ چیک سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ یہ دعویٰ غلط ہے۔
اہلکار نے بتایا “یہ بالکل غلط ہے، ایسی پالیسی 2010 میں موجود تھی، لیکن اسے فنانس ایکٹ 2014 کے ذریعے ختم کر دیا گیا تھاـ” انہوں نے مزید بتایا کہ پرانی معلومات کو دوبارہ گردش میں لایا جا رہا ہے اور اسے موجودہ پالیسی کے طور پر غلط رنگ دے کر پیش کیا جا رہا ہے۔
2010 میں، ایف بی آر نے واقعی بزرگ شہریوں کے لیے 50 فیصد ٹیکس رعایت متعارف کرائی تھی۔ تاہم، اب یہ پالیسی نافذ العمل نہیں ہے۔
2010 کی اصل پریس ریلیز تک یہاں سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
ایف بی آر کے چیف آف ٹیکس پیئر سروسز عثمان اصغر نے بھی آن لائن کیے جانے والے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
فیصلہ: ایف بی آر نے حال ہی میں بزرگ شہریوں کے لیے ٹیکس میں 50 فیصد کمی کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔ یہ دعویٰ 2010 کی ایک پرانی پالیسی پر مبنی ہے جسے 2014 میں واپس لے لیا گیا تھا۔
ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply