Skip to content
  • Wednesday, 22 April 2026
  • 4:19 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا ایران مذاکرات کامقام ابھی طےنہیں، سفارتی ذرائع

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات کامقام ابھی طےنہیں، سفارتی ذرائع

DAILY MITHAN Mar 25, 2026 0

[ad_1]

امریکا ایران مذاکرات کامقام ابھی طےنہیں، سفارتی ذرائع

ایک سفارتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی یہ بھی طے نہیں ہے کہ مذاکرات کا مقام کیا ہوگا تاہم یہ اسلام آباد میں بھی ممکن ہیں/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کامقام ابھی طےنہیں ہوا۔ 

ایک اہم سفارتی زریعہ نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ ابھی اس بات کا امکان کم ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان اس ہفتے براہ راست مذاکرات ہوں گے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سفارتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ابھی یہ بھی طے نہیں ہے کہ مذاکرات کا مقام کیا ہوگا تاہم یہ اسلام آباد میں بھی ممکن ہیں۔

اس سے  پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس ہفتے براہ راست مذاکرات کا امکان ہے اور یہ بھی کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعوی تھا کہ ان مذاکرات میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف شریک ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی سفارتی زرائع نے کہا کہ ابھی سرکاری طور پر کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہے۔

ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے سفارتی محاذ پر پاکستان صف اول میں ہے جو کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر کو ٹیلےفونک گفتگو سے بھی واضح ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے 23 مارچ کو ٹیلےفون پر رابطہ کیا تھا اور اسی روز نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحق ڈارنے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلےفون پر بات کی تھی جس میں خطے میں امن کےقیام کیلیے مختلف امور پر بات کی گئی تھی۔

مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے سفارتکاروں نے یہ تو کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معاملہ مذاکرات سے حل ہواور دفترخارجہ نے بھی کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران چاہیں تو پاکستان ثالثی کیلئے تیار ہے۔

تاہم اس نمائندے نے پاکستانی کی ایک اہم شخصیت سے یہ پوچھا کہ بعض میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کی اعلی شخصیات اس ہفتے اسلام آباد میں ملاقات کررہی ہیں تو پاکستان کی اس اہم شخصیت نے نامعلوم وجوہات کی بنا پراسکا جواب دینےہی سے گریز کیا۔

امریکا اور ایران کے درمیان اس سے پہلےعمان کی ثالثی میں مسقط میں بلواسطہ مذاکرات ہوچکے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ بھی دونوں ممالک کے مذاکرات کیلئے اہم مقام رہا ہے جہاں نہ صرف ایٹمی پروگرام بلکہ علاقائی سکیورٹی کے ایشوز پر بھی بات چیت ہوچکی ہے۔

ایک اور اہم ملک اٹلی بھی ہے جہاں سلطنت عمان کے سفارتخانے میں ایران اور امریکا کے مذاکرات ہوچکے ہیں۔

یہی نہیں اسلام آباد کےساتھ ساتھ ترکیہ اور مصر کو بھی مذاکرات کیلئے اہم مقام قرار دیا جاچکا ہے۔

ایران کے ایک سفارت کار سے جیو نیوز  کے نمایندے نے سوال کیا کہ آیا امریکی صدر کے مندوب اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان براہ راست تعلق قائم ہے؟

ایرانی سفارتکار نے دونوں رہنماوں کے درمیان براہ راست رابطوں کی تصدیق یا تردید تو نہیں کی تاہم کہا کہ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے اور ایک دوسرے سے سفارتی رابطے ہر حالت میں قائم رہتے ہیں۔

جیو نیوز کے نمائندے نے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادے کا بھی پچھلے ہفتے انٹرویو کیا تھا جس میں ان سے سوال کیا تھا کہ آپ کے نزدیک پاکستان اس وقت جنگ کی شدت کم کرنے میں کیا کردار ادا کرسکتاہے؟

اکبرعیسیٰ زادے کا کہنا تھا کہ پاکستان اور خطے کے بعض دیگر ممالک نے ہم سے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کی میز پر آئیں، ان کی بات کا لحاظ کرتے ہوئے ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ گئے تھے،اب اگر مذاکرات کے درمیان امریکا نے ایران کیخلاف جارحیت کا ارتکاب کیا ہے تواسلامی ممالک کا فرض ہے کہ وہ جارح ملک کو بتائیں کہ وہ اس جارحیت سے ہاتھ کھینچے۔

اکبرعیسی زادے کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیمیں اس وقت خاموش ہیں، انکی خاموشی کو دیکتھے ہوئے اسلامی ممالک ہماری مدد کریں کہ جارحیت روکی جائے۔ جارحیت کا سامنا کرنیوالے ایران کی مدد کی جائے،اس ضمن میں عالمی تنظیموں میں قراردادیں منظور کرائی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک اور قرارداد منظور کی جائے جس پر تہران نے بیجنگ اور ماسکو پر بھی زور دیا ہے کہ وہ امریکا کو باز رکھنے کیلئے آگے بڑھیں۔

اکبر عیسی زادے نے یہ بھی کہا تھا کہ امریکا جسے پورے خطے کیلئے خطرہ قرار دے رہا ہے وہ امن کیلئے خطرہ نہیں بلکہ اصل خطرہ اسرائیل ہے جسکا اپنے پاؤں پھیلانا پورے خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس ہفتے ایران اورامریکا کےبراہ راست مذاکرات اگر اسلام آباد میں ہوئے تو یہ کسی حد تک جاری عالمی جنگ کےدوران پاکستان کو عالمی سطح پر ابھارنے میں سنگ میل ثابت ہوسکتے ہیں۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026