[ad_1]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی اور ایران جنگ کے پس منظر میں امریکا میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی۔
امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق امریکا میں 25 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کی بحث تیز ہوگئی ہے اور صحافی نے نائب صدرجے ڈی وینس پر زور دیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے خلاف 25 ویں ترمیم استعمال کریں۔
امریکی جریدے نے یہ بھی بتایا کہ 25 ویں ترمیم صدرکی نااہلی، موت، استعفے یامعزولی کی صورت میں اختیارات منتقلی کی اجازت دیتی ہے، ایران جنگ کے آغاز کے بعد 25ویں ترمیم کے حوالے سے مطالبات بڑھ رہے ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق 25 ویں ترمیم کے مطالبات اب کنزرویٹو حلقوں میں بھی سامنے آنے لگے ہیں، ترمیم لاگو کرنے کے لیے ٹرمپ کی کابینہ کی اکثریت کو ان کے خلاف جانا ہوگا۔
امریکی جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ تجزیہ کاروں کے مطابق 25 ویں ترمیم کے استعمال کے امکانات کم ہیں۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply