[ad_1]
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی جانب سے ایران سے بات چیت کی خبروں کو فیک نیوز قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے واضح کیا کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، فیک نیوز کا مقصد اقتصادی اور تیل کی مارکیٹس میں قیمتیں کم کرنا اور اس دلدل سے نکلنا ہے جس میں امریکا اور اسرائیل پھینسے ہوئے ہیں۔
باقر قالیباف بولے ایرانی قوم جارح ممالک کی مکمل اورشرمناک سزاچاہتی ہے، یہ ہدف حاصل کرنے تک تمام اہلکار اپنے لیڈر اور قوم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
ادھر ایرانی سکیورٹی اہلکار نےکہا کہ تہران کی مؤثر جوابی کارروائی کے سبب ٹرمپ ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر حملے کی دھمکی سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوگئےہیں۔
انہوں نے کہا ٹرمپ اس لیےبھی پسپاہوئےکیونکہ امریکا اورمغربی ممالک کی اقتصادی مارکیٹ اور بانڈز کو خطرات بڑھ گئے تھے۔
اہلکار نے واضح کیا کہ کئی ثالثوں کے ذریعے ایران کوپیغام بھیجا جارہاہے مگر واضح جواب یہی ہے کہ ایران اس وقت تک دفاع جاری رکھےگاجب تک ضروری ڈیٹرینس حاصل نہیں کرلیتا، نہ تو آبنائےہرمز جنگ سے پہلےکی حالت پر واپس جائے گی۔نہ ہی انرجی مارکیٹ میں استحکام آئےگا۔
انہوں نے کہا ٹرمپ کا5 روزہ الٹی میٹم کامقصدایرانی عوام کیخلاف جرائم جاری رکھناہے، ساتھ ہی واضح کیا کہ دفاع میں کارروائیاں جاری رہے گی۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply