[ad_1]
یوکرین نے روس کے سب سے بڑے مغربی برآمدی ٹرمینل بالٹک آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق حملے میں پریمورسک کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، پریمورسک بندرگاہ سے روزانہ 10 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا جاتا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق یہ بندرگاہ روسی تیل پر لگی پابندیوں سے بچنے والے ٹینکرز کے شیڈو فلیٹ کے لیے ایک اہم مرکز ہے، سیٹلائٹ تصاویر میں بندرگاہ سے آگ کے بڑے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون حملے میں ایندھن کےکئی ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، روسی شہر اوفا میں ایک آئل ریفائنری کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بعد وہاں کام روکنا پڑا۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہےجب یوکرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روسی تیل پر پابندیوں میں نرمی پر احتجاج کیا تھا اور یورپ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ روس پر دباؤ برقرار رکھے۔
[ad_2]
Source link


























Leave a Reply